نئے اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب میں "توکلنا" ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 23 ملین تک پہنچ گئی ہے۔’توکلنا‘ ایپ میں تین مراحل میں صارفین کو دی جانے والی سروسزمیں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔ یہ سروسز سعودی ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی کویڈ 19 سے نمٹنے کےلیےحکومت کی کوششوں میں معاونت کا نتیجہ ہیں۔
"توکلنا" ایپ کا پہلا مرحلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے ہوا جس کا مقصد لاک ڈاؤن کے عرصے میں مملکت میں موجود شہریوں اور دوسرے ملکوں کے تارکین وطن کی صحت کو تحفظ دینا اور کرونا کے پھیلاؤ کے خطرے سے بچانا تھا۔
پہلے مرحلے کے دوران لاک ڈاؤن میں آن لائن اجازت دینے کے عمل کو منظم کرنا ، حکومتی اور نجی ایجنسیوں کے کام کو جاری رکھنا اور بصری چھانٹ کو آسان بنانے کے ساتھ صارفین کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ نقل وحرکت کے حوالے سے آن لائن اجازت ناموں کی درخواستوں کی تعداد تقریبا 27 ملین سے تجاوز کر گئیں۔
"توکلنا" ایپلی کیشن کا دوسرا مرحلہ "وبائی مرض پر قابو پانا اور بحفاظت زندگی کی طرف لوٹنا"کے عنوان سے شروع ہوا۔ اس کے ساتھ ’توکلنا‘ ایپ لانچ کر کے سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کےعمل کی سپورٹ کی گئی تاکہ کرفیو کے بعد شہریوں اور غیرملکیوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
اس ایپ کا کردار معاشرے کے تمام افراد کی اپنے اپنے کاموں میں محفوظ واپسی کا حصول اور وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے بہت سی ڈیجیٹل خصوصیات اور خدمات مہیا کرنا تھا۔ اس مرحلے میں سب سے نمایاں سروسز کرونا ٹیسٹوں کے لیےبکنگ سروس، ویکسین اپائنٹمنٹ بکنگ سروس، کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سروسز، وہ سروسزجو ہمیں احتیاطی تدابیر سکھانے میں مدد دیتی ہیں جیسا کہ تعلیمی عمل میں طلبا اور عملے کی محفوظ واپسی جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔
"توکلنا" ایپ کے دوسرے مرحلے کے اعداد و شمار میں 30 ملین سے زیادہ "کرونا" ٹیسٹ اور ویکسین ریزرویشن کی گئیں۔ مقدس مقامات کی زیارت کے لیے 20 ملین سے زیادہ اجازت نامے حاصل کیےگئے۔ اس ایپ کے ذریعے اجتماعات میں داخل ہونے کی اجازت ناموں کی تعداد 60 ملین سے زیادہ ہے۔19 ملین ہیلتھ پاسپورٹ کے حصول کی درخواستیں شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تشکیل، ویلیو ایڈڈ سروسز کی فراہمی اور اس ایپ کو دنیا بھر میں پھیلانے کی کوشش شامل ہے۔ اب تک اس کے صارفین کی تعداد تقریبا 23 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایپلی کیشن میں 100 سے زائد سروسزشامل ہیں۔ 25 اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جبکہ یہ ایپ دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔
-
سعودی عرب کی جامعہ شاہ عبدالعزیزمشرقِ اوسط میں اعلیٰ تعلیم کا بہترین ادارہ قرار
ٹائمز کی اعلیٰ تعلیم دینے والی عالمی جامعات کی درجہ بندی برائے سال2022ء کے مطابق سعودی عرب کی جامعہ شاہ عبدالعزیزمشرق اوسط میں اعلیٰ تعلیم دینے والی ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: مشرقی صوبے کی سمت حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
سعودی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق آج اتوار کو علی الصبح حوثی ملیشیا نے مملکت کے تین صوبوں الشرقیہ، جازان اور نجران کی سمت 3 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں نمایاں کمی، 138 مریضوں کی تشخیص،7اموات
سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 138 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ پہلے سے اس مہلک ... بين الاقوامى