سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ندیٰ البیطار نے وضاحت کی کہ اس نے مُملکت میں کھجور کے باغات میں کسانوں کو کھجوریں اتارتے دیکھا۔ اس دوران اسے اندازہ ہوا کہ کھجوریں اتارنے کا عمل کتنا کٹھن اور خطرناک ہے۔ کسان کرین کی مدد سے کھجوریں اتارتے ہیں مگر کھجور کے بعض درخت 10میٹر سے زیادہ اونچے ہونے کی وجہ سے کرین کے ذریعے وہاں تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ کے کہ کھجوریں اتارتے وقت گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
وہاں سے اس نے سوچا کہ کیوں نہ کوئی ایسا روبوٹ تیار کیا جائے جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو۔ چنانچہ اس نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا جس کے آٹھ بازو اور ہاتھ ہیں۔ اس نے بتایا کہ روبوٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے مکینیکل انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کی ایک مربوط ٹیم کی ضرورت ہے۔
-
مسجد حرام میں آب زمزم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے اسمارٹ روبوٹ
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اور کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک اسمارٹ "روبوٹ" کا افتتاح کیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پیانو بجانے والا روبوٹ تیار، ٹکنالوجی اور موسیقی کا حسین ملاپ
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سائنسدانوں اور ٹکنالوجی کے ماہرین نے دو ماہ کی مسلسل محنت سے ایک ایسی ایجاد میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں جدید ... مشرق وسطی -
روبوٹ ٹکنالوجی میں مسلسل تیسرا عالمی مقابلہ جیتنے والا نو خیز سعودی سائنسدان
مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مسلسل تین سال سے عالمی سطح پر 'ذہنی صلاحیت' کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔پندرہ ... ایڈیٹر کی پسند