.

سعودی عرب: ’ساحل عقیر‘خلیجی سیاحوں کی پسندیدہ منزل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ساحلی شہر الاحسا کی ’العقیر بیچ‘ نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگرخلیجی ممالک کا سب سے خوبصورت ساحلی سیاحتی مقام ہے جہاں سے دوسرے خلیجی ملکوں کے سیاح بھی اس کی سیاحت سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

العقیربیچ الاحسا گورنری میں ایک اہم اور خوبصورت سعودی ساحل ہے جو خلیج عرب کے فطرتی حسن سے مالا مال ، قدرتی نظاروں اور پاکیزہ سیاحتی ماحول سے بھرپور ہے۔

پچھلے 24 جون کوسعودی عرب کی وزارت سیاحت نے "سمر آف سعودی عرب" پروگرام کے ضمن میں "اسپرٹ آف سعودی" پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد سے ساحل کومشرقی علاقے اور اس سے باہر کے سیاحوں کی بڑی تعداد العقیر کے ساحل پرآچکی ہے۔ یہ سمر سیزن 30 ستمبر تک جاری رہےگا۔ اس موسم میں رواں سال 11 مقامات "ہمارا موسم گرما" کے سلوگن کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔

پروگرام کے ذریعے 500 سے زائد سیاحتی تجربات ، پیکجز اور سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے 250 سے زائد ادارے اور کمپنیاں بھی رواں موسم گرما کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ حال ہی میں لانچ کردہ "کوالٹی ایونٹس" ٹریک کے علاوہ نیشنل سینٹر فار ایونٹس کے تعاون سے 30 بڑے معیاری ایونٹس اور 300 سے زیادہ سرگرمیاں اورچھ مختلف شہروں کی تفریحی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔

العقیری بیچ الاحساء ریجن سے تقریبا 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ مشرقی صوبے میں سب سے خوبصورت اور ممتاز سمندری مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ اپنے زائرین کو صاف ستھرے سمندر کے پانی اور سنہری ریت سے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے جو کہ فطرت اور ساحل سمندر کی سیاحت کے شائقین کواپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔