مسجد حرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے کی بتایا کہ ہے کہ حرم مکی میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے مسٹ فین لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی سہولت کے لیے مسٹ فین نصب کیے گئے ہیں۔ جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کھلی جگہوں (کھلی ہوا) میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ (42 کلو گرام/سینٹی میٹر 2 سے کم نہیں) کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔ پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔
القمانی نے بتایا کہ کہ مسٹ پنکھوں کی تعداد تقریبا 250 جو مسجد حرام کے صحن میں مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ یہ پنکھے زمین سے چار میٹر کی اونچائی پر ہیں۔ ان کا قطر 38 انچ اور ہوا کے بہاؤ کی رفتار کے ساتھ 1100 CFM تک ہے جو 10 میٹر تک ہوا کو پہنچاتے ہیں۔ یہ پنکھے عموما نماز کے اوقات میں اس وقت چلائے جاتے ہیں جب مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے بھر جائے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے۔
-
مسجد حرام: دو سال کے وقفے کے بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز
حرمین شریفین کے امور کی جنر پریذیڈنسی کے زیر انتظام مسجد حرام میں ایک بار پھر قرآن کریم کی تعلیم کے حلقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کرونا کی وبا کے سبب یہ ... مشرق وسطی -
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے خطیبوں کا طلبا پر کرونا ویکسین لگوانے پر زور
سعودی عرب میں اسکول کھلنے اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک ہفتے بعد مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے آئمہ اور خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں دنیا کا مہنگا ترین باز کس قیمت میں نیلام ہوا؟
سعودی عرب میں بازوں کے بین الاقوامی نیلام کے آخری روز اتوار کی شام دنیا کا مہنگا ترین "جیر" نسل کا باز پیش کیا گیا۔ بازوں کے ایک تربیت کار نے یہ باز ... مشرق وسطی