اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوخافی کا کہنا ہے کہ ایران اور مشرق وسطی میں اس کے ونگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں مختلف نوعیت کے متعدد عملی منصوبے تیار ہیں۔
ایک اسرائیلی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کوخافی نے واضح کیا کہ "ہم مشرق وسطیٰ میں جو کارروائیاں کر رہے ہیں ان کے کئی مقاصد ہیں تاہم مرکزی ہدف خطے میں ایرانی وجود کو بالخصوص شام اور دیگر جگہوں پر کم کرنا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں حماس، حزب اللہ اور ایرانیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے"۔
کوخافی کے مطابق اب تک حاصل ہونے والی کامیابیاں اچھی ہیں مگر یہ مثالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چیلنجز سے بھرپور ہو گا اس کی وجہ اسرائیلی فوج کا بڑے علاقے میں سرگرم ہونا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکومت بارہا یہ باور کرا چکی ہے کہ وہ شام میں ایرانی وجود میں ایسی توسیع کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جو اسرائیل کے امن کے لیے خطرہ ثابت ہو۔
علاوہ ازیں سمندری علاقوں میں کئی بحری جہازوں پر حملے بھی دیکھے گئے۔ تہران اور تل ابیب ان حملوں کی ذمے داری ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔
-
دمشق پر تازہ اسرائیلی حملے، بمباری سے پہلے ایرانی کارگو جہازوں کی آمد
العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ دمشق کے مضافات میں ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر جمعہ کو علی الصباح اسرائیل کے فضائی حملوں ... مشرق وسطی -
اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک واقع الجلبوع جیل سے آج پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک ... مشرق وسطی -
بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفیر کا تقرر
اسرائیل نے بحرین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے ایک سال بعد منامہ میں اپنے پہلے سفیر کا تقرر کر دیا ہے۔اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ... مشرق وسطی