امریکی وزیر دفاع نےافغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعدخلیجی ممالک کے دورہ میں شیدیول شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا ہے۔
جنرل لائیڈ آسٹن کابل سے امریکی افواج کے انخلاء مکمل ہونے کے بعد خطے میں موجود اتحادی ممالک کے تعاون پرامریکی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
لائیڈ آسٹن کا دورہ سعودی عرب ان کے پروگرام میں شامل تھا مگر پینٹاگون انتظامیہ کے مطابق شیڈیول میں تنازعے کے باعث اب اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
آسٹن نے اپنے دورے کا آغاز قطر سے کیا تھا جہاں پر خطے میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ 'العدید ائیربیس' موجود ہے۔ امریکی وزیر دفاع کویت اور بحرین کے دورے بھی مکمل کر چکے ہیں۔
One of the highlights of my day was meeting and hearing the stories of our incredible servicewomen and men at @NSA_Bahrain. You all have done heroic work to support the Afghanistan evacuation mission — the largest military airlift mission in history. pic.twitter.com/BT4IifWMO7
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) September 8, 2021
-
سعودی عرب کا11ستمبرحملوں سے متعلق امریکا کی کلاسیفائیڈ دستاویزات کے اجراء کاخیرمقدم
سعودی عرب نے11ستمبر2001ء کے دہشت گرد حملوں سے متعلق امریکا کی کلاسیفائیڈ دستاویزات کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکا میں تین مقامات پر ان حملوں میں ... بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کا یواے ای کے شیخ محمد بن زاید سے دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ... بين الاقوامى -
وژن 2030 کی تحسین، سعودیہ سے ہمارے تعلقات اچھے اور تعمیری ہیں: جرمنی
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان ڈینس کومیٹیٹ نے العربیہ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے ... بين الاقوامى