.

حاکم دبئی کی ٹوکیو پیرالمپکس کی میڈل یافتہ امارتی ٹیم سے ملاقات

ایتھلیٹس کی کامیابی تمام امارات کے لئے باعث فخر ہے: شیخ محمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد نے ٹوکیو پیرالمپکس مقابلوں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور تین میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔

ٹوکیو میں ہونے والی 16 ویں پیرالمپکس مقابلوں میں دو اماراتی شہریوں نے طلائی، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کئے۔

متحدہ عرب امارات کے 51 سالہ عبداللہ سلطان الاریانی نے مردوں کے 50 میٹر رائفل مقابلے میں طلائی کا تمغہ لے کر امارات کو دنیا میں ممتاز کیا۔

دو بار عالمی چیمپئن رہنے والے الاریانی اس سے قبل 2012 میں لندن پیرالمپکس میں بھی طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

ان کے علاوہ 36 سالہ محمد القائد الحمادی نے 800 میٹر دوڑکے مقابلے میں چاندی جبکہ 100 میٹر میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

شیخ محمد نے اماراتی پیرالمپکس وفد سے دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ ان ایتھلیٹس کی کامیابی امارات کے لئے باعث فخر ہے۔