سعودی عرب میں 3 کروڑ 90 لاکھ ویکسینز لگا دی گئی ہیں: وزارت صحت
سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے مملکت میں 3 کروڑ 90 لاکھ ویکسینز لگا لی ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 587 مراکز قائم کئے گئے جہاں پر تمام شہریوں اور مقیمین کو کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی جارہی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی کا 56.5 فی صد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مملکت کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔
امارات سے سفر کی اجازت
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارا ت ائیرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 11 ستمبر سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے سفر پر پابندی عائد کر رکھی تھی جو کہ اب کھول دی گئی ہے۔
سعودی عرب نے منگل کے روز امارات، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ سے پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی تھی۔ یہ پابندی 8 ستمبر کو عائد کی گئی تھی۔
-
کچھ افراد میں کرونا کے ہر ممکن تغیر کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے: تحقیق
سائنسی تحقیق کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ لوگوں میں سپر ہیومن یا مافوق الانسان مدافعت کے باعث انہیں اب کرونا وائرس کے کسی بھی تغیر سے حفاظت میسر ... بين الاقوامى -
کئی مہینوں بعد ۔۔۔۔ کرونا کا گراف مسلسل گر رہا ہے: وزارت صحت
کئی مہینوں کے دوران پہلی مرتبہ سعودی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ کووڈ۔۱۹ کی نئی قسم کے 120 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا ... بين الاقوامى -
تمباکو کی صنعت دنیا میں کرونا پھیلانے کا موجب ہے:عالمی ادارہ صحت
سیگریٹ نوشی کرنے والے لوگوں کا کرونا کا شکارہونے کا زیادہ امکان بين الاقوامى