لندن میں عالمی دفاعی اور سیکیورٹی آلات کی نمائش میں سعودی عرب کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 14 سے 17 ستمبر 2021ء کے دوران منعقد ہونے والی دفاعی اور سیکیورٹی آلات کی بین الاقوامی (ڈی ایس ای آئی) میں سعودی عرب نے شرکت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کی قیادت میں وزارت سرمایہ کاری اور سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی شرکت کرے گی۔

اس بین الاقوامی نمائش میں مملکت کی طرف سے ’سعودیہ میں سرمایہ کاری کریں‘ کے عنوان سے شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نمائش14 سے 17 ستمبر تک برطانوی دارالحکومت لندن کے ایکسل لندن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

فوجی صنعت کی صلاحیتوں کا فروغ

بین الاقوامی نمائش میں سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے فوجی صنعت کے فروغ کے لیے لامحدود معاونت اور خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ عالمی نمائش میں شرکت سعودی عرب میں عسکری صنعتوں کے شعبے کو فروغ دینے کی حکومت کی کوشسشوں کا ثمر ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک آزادی کو مضبوط بنانے کے لیے دانشمندانہ وژن کو مجسم بنانا ہے۔

سعودی عرب اپنی قومی عسکری صنعتی صلاحیتوں کو ترقی دینے اور 2030 تک فوجی سازوسامان اور سروسز پر 50 فیصد سے زیادہ اخراجات سمیت اس امید افزا شعبے کو مقامی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ یہ شعبہ ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کی بدولت سعودی معیشت کا ایک اہم معاون ثابت ہو۔ مقامی سرمایہ کاروں کے لیے معاونت اور ملک کے شہریں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا ہوسکیں۔ نیز ملک کی دفاعی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں