اردن: 5 لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن میں حکام نے نشہ آور ’کیپٹاگان‘ گولیوں کی ایک بڑی مقدار ضبط کر لی۔ ان گولیوں کو پلاسٹک کی ٹیوبز کے اندر بھر کر بھیڑوں کے پیٹ میں چھپایا گیا تھا۔ یہ بھیڑیں سعودی عرب بھیجی جا رہی تھیں۔

اردن میں جنرل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے عربی روزنامے "عكاظ" کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک شخص کو پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ یہ دونوں افراد بھیڑوں سے بھرے کارگو ٹرک کے ذریعے پانچ لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش میں ملوث ہیں۔

Advertisement

السرطاوی کے مطابق ٹرک میں 300 بھیڑیں موجود تھیں۔ ان کے معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ بھیڑوں کے اندر منشیات موجود ہے۔ بعد ازاں بھیڑوں کے پیٹوں سے منشیات سے بھری ٹیوبز باہر نکال لی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں