اسرائیلی ذرائع کے مطابق جبل طور میں واقع جلبوع جیل سے فرار ہونے والے دو مزید قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے نام زكريا الزبيدی اور محمد العارضہ ہیں۔ دونوں قیدیوں کو بیت المقدس کے نزدیک جبل طور کے علاقے میں پکڑا گیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دو مزید قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ وہ ٹرکوں کے ایک گیراج میں چھپے ہوئے تھے۔ اس طرح جیل سے فرار ہونے والے چھ قیدیوں میں سے چار کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے عسکری ترجمان نے ہفتے کو علی الصبح اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی جمعے کی شب اسرائیل کی سمت داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کی گئی۔

اس سے قبل فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ نے دونوں فلسطینی قیدیوں محمد عارضہ اور یعقوب قادری کی جان کو خطرے کا ذمے دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔ تنظیم نے اپنے بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں قیدیوں کی زندگی کو کسی بھی قسم کے نقصان کا مطلب فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہو گا۔
اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ جلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے دو کو ناصرہ شہر میں پکڑ لیا گیا۔ پکڑے جانے والے قیدیوں کے نام محمود عبداللہ عارضہ اور یعقوب محمود قادری ہیں۔ دونوں کا تعلق اسلامی جہاد سے ہے۔
فلسطینی میڈیا سینٹر کے مطابق ان دونوں قیدیوں کی گرفتاری کے بعد جمعے کی شب غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوب کی سمت متعدد راکٹ داغے گئے۔
ادھر مغربی کنارے کے شہر جنین کے شمال میں الجلمہ چیک پوسٹ کے نزدیک جھڑپوں کے دوران میں مسلح افراد نے فائرنگ کر ڈالی۔
جنین پناہ گزین کیمپ سے سیکڑوں بپھرے ہوئے فلسطینیوں نے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے محمود عارضہ اور یعقوب قادری کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی۔
-
اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدی گرفتار
اسرائیلی فوج اور پولیس نے تقریبا ایک ہفتے کی تلاش کے دوران جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے دو فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسرائیلی اخبار ’’ ... مشرق وسطی -
فلسطینی گروپ قیدیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے آج ’یومِ غضب‘ منا رہے ہیں
فلسطینی شہروں میں آج جمعے کے روز اسرائیل کے خلاف ’یومِ غضب‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کی کال فلسطینی گروپوں کی جانب سے دی گئی۔ یوم غضب کا مقصد ... بين الاقوامى -
اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک واقع الجلبوع جیل سے آج پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک ... مشرق وسطی