.

عراقی کردستان میں اتحادی فوج کے اڈے پر راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے اور اتوار کی رات کوعراقی نیوز ایجنسی نے کردستان کاؤنٹر ٹیررازم سروس کے ایک مختصر بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایک بمبار ڈرون طیارے نے اربیل ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے۔

’الحدث‘ ٹی وی چینل کے مطابق بین الاقوامی اتحادی افواج نے اربیل ہوائی اڈے پر حملے کے دوران دونوں ڈرون طیاروں کومار گرایا اربیل ہوائی اڈے پر حملہ کرنےوالے گروپ کو گرفتارکرلیا گیا۔

اربیل میں مشترکہ آپریشن روم نے ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تردید کی ہے۔

شمالی عراق کے ہوائی اڈے کے قریب کردستان کے دارالحکومت اربیل شہر میں ہفتے کی رات دھماکے سنے گئےجبکہ اربیل میں امریکی قونصل خانے نے سائرن بجائے۔

کرد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اربیل ہوائی اڈے پر بین الاقوامی اتحاد کے اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم یہ راکٹ ایئرپورٹ کے باہر گرے۔

عراقی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ کئی راکٹ اربیل ہوائی اڈے کے آس پاس گرے۔ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈے اور امریکی قونصل خانے کے درمیان علاقے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اربیل کے گورنر اومید خوشناو نےکہا کہ حکام ہوائی اڈے پر حملے کے بعد اس کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان حملوں کی چھان بین کررہے ہیں۔