.

سعودی عرب میں عربی خطاطی سے بنائی گئی شاندار پینٹنگز کے چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عربی خطاطی کی فراوانی اور اس کی شکلوں اور مختلف ناموں کی کثرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئےایک سعودی آرٹسٹ پینٹنگز کی تیاری کے لیے عربی خطاطی کے ہنراستعمال کرکے شاندار فن پارے تیار کیے ہیں جو اس وقت مداحوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔

کلاسیکی عربی رسم الخط کے ماہر "خالد آل مطلق" نے اندرون اور بیرون ملک عربی خطاطی سے تیار کی جانے والی پینٹنگز کی نمائشوں میں حصہ لیا اور عربی خطاطی کے ذریعے تیار کردہ پینٹٓنگزکے مقابلوں میں انعامات اور ایوارڈ حاصل کیے۔

خالد نے اپنے استاد عباس شاکر جودی المعروف البغدادی سے عربی خطاطی کا لائسنس حاصل کیا اوراس میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔اس نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچپن سے عربی خطاطی کے فن کی دنیا میں داخل ہوگیا تھا اور میں مطالعے کے ابتدائی مراحل سے ہی اس کے خطوط سے متاثر ہوا تھا۔

اس نے مزید کہا عربی حرف ،عین مطابق قواعد اور تناسب کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ حرف پر نقطوں اورحروف کی ساخت ان کی خوبصورتی کا راز ہے جو کسی دوسری زبان میں موجود نہیں ہے۔ ان تمام عوامل نے عربی خطاطی کو وقار دیا اورخوبصورتی دی۔ عربی رسم الخط کو فروغ دینے والوں کو اللہ جزائے خیر دے جنہوں نے اپنی عمرعربی حروف کو مضبوط ترین جمالیات اور تصاویر میں ڈھالنے پر صرف کی۔

اس نے مزید کہا کہ آرٹ ایک ہنر ہے۔ اگرآرٹسٹ کو اپنےآرٹ سے محبت ہے تو آرٹسٹ جو بھی معلومات سیکھتا ہے اسے تلاش کرے گا۔ وہ آرٹ کی تاریخ کو قدیم اور ورثہ کا مطالعہ کرے گا۔ آرٹ اسکولوں کے مراحل سیکھے گا۔ کہ تاکہ وہ ان کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عمل میں ضم کرنے کے عمل سےگزرے۔