.

القدس بس اسٹیشن پر دو اسرائیلی چاقو حملے میں زخمی ۔۔۔ حملہ آور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایمبولینس سروس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز القدس کے وسطی علاقے میں بس اڈے کے باہر دو افراد پر چاقو سے حملہ کی واردات ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر حملہ آور پر قابو پا کر اسے ’’نیوٹرلائز‘‘ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں کی عمریں بیس برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

ادھر القدس میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القدس بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے پر فائرنگ بھی کی۔ نامہ نگار کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والا شخص فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔