.

تبوک کی مساجد میں کرونا ایس اوپیز کی324 خلاف ورزیوں کی نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی تبوک کے علاقے کی برانچ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تبوک گورنری میں گذشتہ ایک ہفتے کےدوران مانیٹرنگ ٹیموں نے 607 مانیٹرنگ دورے کیے۔ اس دوران مانیٹرنگ ٹیموں نے کرونا ایس اوپیز اور صحت کے پروٹوکول کی 324 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔

وزارت مذہبی امور کے تبوک کے علاقے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز صالح الشمری نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کےدوران تبوک کی مساجد میں کرونا ایس اوپیز کی تین سو سے زاید خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان خلاف ورزیوں میں ماسک نہ پہننا، مسجد میں اپنی جائے نماز ساتھ نہ لانا، سماجی فاصلہ نہ رکھنا اور دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیمیں مساجد میں کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد یقینی بنانے اور وبا کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔