.

سعودی عرب میں ’رجال المع‘ کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے میلے کا دوسرا ایڈیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت ثقافت نے دوسرے "رجال الطِّيب" میلے کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ یہ میلہ 13 سے 27 ستمبر تک مملکت کے جنوبی ضلع ’رجال المع‘ کے گاؤں ’رجال’ میں ہو گا۔ میلے کی سرگرمیاں علاقے کی ثقافت اور رواجوں کا مظہر ہوتی ہیں۔

میلے کی سرگرمیاں مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہوں گی۔ ان میں علاقے کے لوگوں کی صفات، علاقے کی خواتین کا مقام اور ’رجال‘ گاؤں کا فن تعمیر جس نے اسے عالمی سطح پر معروف مقام بنا دیا۔

اس مرتبہ میلے میں استعمال کی جانے والی جدید ٹکنالوجی سے شرکا اور حاضرین انوکھے انداز سے لطف اندوز ہوں گے۔ اسی طرح 9 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر لائٹ شو کے ذریعے قصوں کو بیان کیا جائے گا۔ میلے میں علاقائی عوامی پکوانوں کے علاوہ لوک ورثے کا حامل بازار بھی ہو گا۔ اس بازار میں دست کاری اور دیگر پیشوں سمیت 12 شعبوں سے متعلق مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

میلے میں پھولوں کی نمائش بھی شامل ہے۔

سعودی وزارت ثقافت کے انتظام پہلا "رجال الطِّيب" میلہ سال 2019 میں منعقد ہوا تھا۔ میلے میں 30 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔