.

مسجد حرام کے شمالی حصے میں توسیع کے دوران نمازیوں کی حفاظت کے لیےاقدامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جنرل ایڈمنسٹریشن نےمسجد حرام کے شمالی حصے میں توسیع نے کے دوران وہاں پرجاری کام کی مناسب نگرانی ، جاری کام پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہےکہ توسیع کاعمل کسی بھی لحاظ سے نمازیوں کی صحت وسلامتی کو متاثر نہ کرے بلکہ توسیعی سرگرمیوں کے باوجود نمازیوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کی ضمانت دی جاسکے۔

شمالی توسیعی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر ولید المسعودی نے کہا کہ انتظامیہ تمام متعلقہ حکام کے مابین مستقل تیاری اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ اللہ کے مقدس گھر کے زائرین کی خدمت کی جا سکے اور ان کی عبادت اور مناسک کا عمل کسی انتظامی سرگرمی کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ کام اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور صحت کے تقاضوں کے مطابق نمازیوں کے درمیان جسمانی فاصلے کے معیار کو برقرار رکھنا، حفاظتی اقدامات، مسجد حرام میں عمرہ زائرین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انجینیرالمسعودی نے کہا کہ انتظامیہ مغربی طرف سے دروازوں کے ذریعے توسیعی عمارت کے اندر اور باہر نمازیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے ضابطے کی نگرانی کر رہی ہے۔ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے تھرمل کیمرے لگائے گئے ہیں۔ مرد، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے نماز کی الگ الگ جگہوں کا تعین کیا گیا ہے۔ مسجد کی بالائی منزل تک رسائی کے لیے برقی سیڑھیاں لگائی گئی ہیں۔ توسیعی کاموں کےدوران مسجد حرام کی برقی سیڑھیوں کو اور ایئرکنڈیشن سسٹم کو چالو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ توسیعی کاموں کے دوران مسجد میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم، صفائی، زمزم کی فراہمی اور دیگر امور کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کیا جا رہا ہے۔