.

مصر میں "برائٹ اسٹار" فوجی مشقوں میں سعودی فورسز کی شرکت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق مصر میں جاری ’برائٹ اسٹار 2021‘ مشقوں میں شریک سعودی فورسز برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر لڑائی کے مختلف منظر ناموں کو انجام دے رہی ہیں۔ مذکورہ مشقیں مصر کے مغربی علاقے میں واقع محمد نجیب فوجی اڈے پر منعقد ہو رہی ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق سعودی فورسز کے چھاتہ بردار یونٹوں، اسپیشل سیکورٹی فورسز اور بری افواج کے شعبہ ہوابازی نے مشترکہ تربیت کے متعدد مشنوں میں شرکت کی۔ مشقوں کے دوران میں شرکا کے واسطے سینئر کمان کا سیمینار اور متعدد لیکچروں کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ حالیہ مشقوں کا مقصد شریک فورسز کی لڑائی کے لیے تیاری کا معیار بہتر بنانا، باہمی تجربات اور مہارت کا تبادلہ اور حقیقت کے قریب لڑائی کے ماحول میں شریک فورسز کی عسکری مہارتوں کو نکھارنا ہے۔