.

سعودی عرب میں ٹریفک کے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

باخبر ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ پالیسی میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ایک نیا میکا نزم تیار کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان تبدیلیوں میں سب سے نمایاں ایک نیا نفاذی نظام اپنانا ہے جو خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف لاگو کیا جائے گا اوراسے پابند کیا جائے گا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر خلاف ورزی کا جرمانہ ادا کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر ٹریفک ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والا شخص جرمانہ ادا نہیں کرتا تواس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا تا کہ وہ اسے ادائیگی پر مجبور کرے۔

ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانا

نئے اقدامات سعودی عرب کی 2016 سے ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات اور اموات کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

سعودی حکومت نے 2016 سے ٹریفک کی حفاظت کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ پانچ سال قبل وضع کردہ قواعد پرعمل درآمد سے سنگین حادثات کی تعداد کو 34 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آگاہی مہمات اور مربوط ٹریفک سسٹم کے ذریعے خودکار مانیٹرنگ سسٹم کی ترقی کی بدولت ٹریفک اموات کی تعداد میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔