.

مسجد نبویﷺ : ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے کے بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مدینہ منورہ میں مسجد نبوری کے امور کی انتظامی ایجنسی نے مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولروں کو دوبارہ رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کرونا کی وبا کے سبب ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ پہلے ان کولروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں ’سقیا زمزم‘ انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی کے مطابق زمزم کی لیبارٹری اس پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے۔ یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹکنالوجی اور آلات سے لیس ہے۔ یہاں متعین خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہاؤں سے یک دم پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔

الزہرانی نے بتایا کہ گذشتہ برس کے دوران میں آب زمزم کے 7380 نمونوں کی جانچ کی گئی۔