سعودی عرب کے حکام نے القصیم کے علاقے میں ایک گاڑی چُرا کر دو خواتین کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ایک شخص سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی کھڑکیوں سے جھانکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب وہ گاڑی کی چابیاں لگی دیکھتا ہے تو جھٹ سے اس میں سوار ہو کر اسے چُرا لیتا ہے۔
القصیم پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل بدر السحیبانی کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کا سہارا لیتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کا سراغ لگایا اور گاڑی چرانے والے مقامی شخص کو حراست میں لے لیا۔
ایک اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القصیم کے علاقے میں یہی گاڑی سڑک کراس کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو جاتی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے اور اس کی عمر 30 برس سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر حادثے کی شکار خواتین کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئی۔
-
نیویارک میں سعودی ماڈل نے فیشن ماڈلنگ کی دھوم مچا دی
سعودی عرب کی ایک ماڈل صوفی الشہری نے امریکا میں نیو یارک فیشن ویک شوز میں بین الاقوامی ماڈلز کے ماڈلنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول ... مشرق وسطی -
گھرکے درو دیوارکوحرمین کی تصاویرسے مزین کرنےوالے سعودی سے ملیے
سعودی عرب میں ایک مقامی فوٹو گرافر نے گذشتہ پندرہ سال کے دوران حرم شریف کے ایمان پرور مناظرکوکیمرے میں محفوظ کرکے ان تصاویر سے اپنے گھر کو مزین کرکے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن پرائیرلائنز کےطیاروں پردوبارہ پرانارنگ روغن
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے مملکت کے آیندہ 91 ویں قومی دن کی خوشی میں اپنے دوطیاروں کو دوبارہ اپنا پرانا رنگ کردیا ہے تاکہ وہ السعودیہ کے پرانے ... ایڈیٹر کی پسند