برطانیہ نے مارچ 2022 میں ریاض میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ نمائش کا انعقاد ’سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز‘ کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ADS گروپ کو نمائش میں برطانیہ کے خصوصی پویلین کی انتظامی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ یہ گروپ ہوابازی، دفاع، سیکورٹی اور خلا سے متعلق صنعت کے شعبے میں 1100 سے زائد برطانوی کمپنیوں کی نمائندہ ’انڈسٹریل اتھارٹی‘ ہے۔
نمائش میں اپنا پویلین بُک کرنے والے دیگر ممالک کی فہرست میں امریکا، چین، فرانس، ہسپانیہ، اطالیہ، اسٹونیا، بلغاریہ، پرتگال، جنوبی کوریا اور یوکرین شامل ہیں۔

آئندہ سال 6 سے 9 مارچ تک ہونے والی اس نمائش میں شرکت کا مقصد دفاعی نظام اور مقامی و علاقائی سیکورٹی کے ضمن میں تعاون اور مملکت میں عسکری صنعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
-
سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن پرائیرلائنز کےطیاروں پردوبارہ پرانارنگ روغن
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے مملکت کے آیندہ 91 ویں قومی دن کی خوشی میں اپنے دوطیاروں کو دوبارہ اپنا پرانا رنگ کردیا ہے تاکہ وہ السعودیہ کے پرانے ... ایڈیٹر کی پسند -
امریکی وزیر دفاع سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پُر امید ہیں : پینٹاگان
امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جلد ملاقات کی ’امید‘ رکھتے ہیں۔ آسٹن نے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں داخلے کے نظرثانی شدہ قواعد؛آپ کو کیاجاننے کی ضرورت ہے؟
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے پیر کے روز ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے نظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری کیے ... بين الاقوامى