.

نیویارک میں سعودی ماڈل نے فیشن ماڈلنگ کی دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک ماڈل صوفی الشہری نے امریکا میں نیو یارک فیشن ویک شوز میں بین الاقوامی ماڈلز کے ماڈلنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ماڈل صوفی الشہری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں اپنی شرکت کی تصاویر شائع کیں۔اس نے فیشن ویک میں ماڈلنگ پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس نے اپنی تحسین میں آنے والے تبصروں پر بھی خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا یہ قدم اس کی ترقی اور مملکت کی خواتین کی خود مختاری کا واضح ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فیشن شوز کے میدان میں مقابلہ ان مشکل مقابلوں میں سے ایک ہے جس کے لیے اس میدان میں داخل ہونے کے لیے فوری خواہش اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صوفی نے اپنی صلاحیت اور سعودی فیشن ماڈلز کی طاقت کو ثابت کیا ہے۔ وہ پراعتماد اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور فیشن ماڈلنگ کے عالمی شوز میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماڈل صوفی الشہری نے ایک سال سےقبل اس شعبے کے لیے اپنے جذبہ اور محبت کی وجہ سے فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ فیشن کلچر میں سعودی دلچسپی کی نمائندگی کرنے کی خواہاں ہے۔ چاہے وہ فیشن ڈیزائن یا فیشن کی نمائش کی بات ہو۔ الشہری اس میدان سعودی عرب کی نمائندگی رکنا چاہتی ہے۔