متحدہ عرب امارات: ماہِ اگست میں 25 لاکھ مسافروں کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی شہری ہوابازی کی اتھارٹی کے مطابق گذشتہ ماہ اگست کے دوران میں امارات آنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ رہی۔ یہ تعداد سال 2020 میں اسی عرصے کے دوران میں آنے والے مسافروں سے 207% زیادہ ہے۔ گذشتہ برس اگست میں 8.14 لاکھ مسافروں کی امارات آمد ہوئی تھی۔

شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ اگست کے دوران میں متحدہ عرب امارات میں 45953 پروازوں کی آمد و رفت رہی۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ یکم اکتوبر سے “Expo Dubai 2020” کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ نمائش 31 مارچ 2022 تک چھ ماہ جاری رہے گی۔ اس عرصے میں دنیا بھر سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دبئی کا رخ کرے گی۔ توقع ہے کہ امارات کے اندرون اور بیرون ملک سے 2.5 کروڑ کے قریب افراد اس نمائش کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں