سعودی عرب: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مراکزمیں داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی انفوگرافک بیان میں کہا ہے کہ سماجی فاصلوں پر عمل نہ کرنا اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش سے انکار کرنا کرونا پروٹوکول کی کھلی خلاف وروزی تصور کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ خلاف ورزی پر جرمانہ فی شخص ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں