شاہ سعود کی جنرل اسمبلی کے مشہوراجلاس میں شرکت سے قبل کی یادگار تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کی ایک تاریخی اور یاد گار تصویرشائع کی گئی ہے۔ اس تصویر میں شاہ سعود بن عبدالعزیز کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پراس وقت کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ڈیوک ہمارسکولڈ کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویرشاہ سعود فاؤنڈیشن کی طرف سے بدھ کے روز شائع کی گئی ہے۔

تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ سعود جنرل اسمبلی میں اپنی مشہور تقریر کرنے سے پہلے ظہرانے کے لیے یو این ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

شاہ سعود کے مترجم اور پرائیویٹ سیکریٹری شیخ جمال الحسینی اور شہزادہ محمد بن سعود شاہ سعود کے عقب میں کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ تصویر 29/1/1957 کو بنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں