.

سعودی عرب: فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے9 ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اس سال اگست کے مہینے کے دوران اپنی لیبارٹریوں میں 3،929 نمونوں پر 9،864 سے زیادہ لیبارٹری تجزیوں کی جانچ کی ہے۔

تجزیے میں شامل نمونوں میں پینے کے پانی ، مرغی کے گوشت ، گولیاں ، دوائی کے کیپسول ، سرنج اور طبی دستانوں کے نمونے ٹیسٹوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ لیبارٹریوں کے لیے موصول ہونے والے کھانے کے نمونوں کی تعداد 3،498 رہی۔ جن پر 8،148 لیبارٹری تجزیے کیے گئے، ان میں پینے کے لیے بوتل بند پانی ، گوشت ، مرغی ، پھل اور سبزیاں ، بچوں کی خوراک،شہد اور پرندوں کے لیے خوراک شامل ہیں۔

اس تناظر میں دواسازی اور کاسمیٹک مصنوعات کے 431 نمونے موصول ہوئے جن پر 1716 لیبارٹری تجزیے کیے گئے۔ان میں گولیاں ، کیپسول ، شربت ، سپرے ، کاسمیٹکس ، وٹامن ، ویکسین اور غذائی سپلیمنٹس شامل ہیں۔

طبی آلات اور سامان کے 771 نمونے لیے گئے اور ان کے 974 لیبارٹری تجزیے کیے گئے۔ان میں سرنج ، طبی دستانے ، کانٹیکٹ لینس نظر کے چشمےاور دھوپ کے چشمے شامل ہیں۔