سعودی عرب : جازان پر بارودی ڈرون طیاروں سے حملے کی حوثی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی افواج نے آج جمعے کو علی الصبح حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے چار بارودی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ طیاروں کو بھیجے جانے کا مقصد مملکت کے صوبے جازان میں شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ علاوہ ازیں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیا گیا۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے باور کرایا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

عرب اتحاد نے دو روز قبل ایک اعلان میں بتایا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے مملکت میں ابہا کے ہوائی اڈے کی جانب بھیجا جانے والا ایک بارودی ڈرون طیارہ فضا میں تبا کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں