یمن کے مشرق میں واقع مہرہ گورنری میں ایک خوفناک غار پائی جاتی ہے جس کے لیےعربی میں انتہائی خوف ناک نام رکھے گئے ہیں۔ ان ناموں میں بئر برھوت، ’خسف فوجیت‘ جھنم کی غار، جنات کا کنواں اور موت کی غار جیسے نام شامل ہیں۔
بہت سی پراسرار غاروں کی طرح یمن کی اس غار کے بارے میں بھی کئی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں اور آج تک کوئی شخص اس غار میں داخل ہونے کی جرات نہیں کرسکا۔
الفريق العماني لاستكشاف الكهوف يفك طلاسم بئر برهوت (خسفيت فوجيت )بمحافظة المهرة اليمانية تقرير مفصل عنها قريبًا ان شاء الله @GsoOman @MohDtheGeologis @nabil4800 @salimalsuqri pic.twitter.com/aCoyzrJF71
— الفريق العماني لاستكشاف الكهوف (@OCET_Oman) September 15, 2021
غاروں کی دریافت کے لیے کام کرنے والی ایک عمانی ٹیم نے 30 میٹر گول منہ والی اس پراسرار غار کی حقیقت کا عقدہ کھولا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ جس طرح اس غار کے بارے میں خوف پھیلایا گیا ہے وہ سچ نہیں۔ یہ کوئی خوفناک غار نہیں۔ تاہم اس میں متعدد جانور ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
دلفریب آبشاریں
نیشنل جیوگرافک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمانی ماہرین کی ٹیم اس گہرے کنوئیں کے اندر اتری تو اسے پتا چلا کہ کنویں کا پانی اس کے اطراف سے چھوٹی چھوٹی خوبصورت آبشاروں کی شکل میں پھوٹ کر بہہ رہا ہے۔ ماہرین نے اس غار کے ارضیاتی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا بھہی جائزہ لیا۔ تحقیق سے پتا چلا کہ اس غار میں بہت سے جاندار اپنا مسکن بنائے ہوئے ہیں جن میں مینڈک، سانپ اور کئی حشرات الارض شامل ہیں۔
الفريق بالتعاون مع هيئة المساحة الجيولوجية والثروات المعدنية ومركز اللغة المهرية للدراسات والبحوث يوثق خسفيت فوجيت (أو ما عُرف أحيانا ببئر برهوت)، خلال زيارة قام بها لمحافظة المهرة بالجمهورية اليمنية، ضمن عمله لدراسة الكهوف. pic.twitter.com/094GSKaTEQ
— الفريق العماني لاستكشاف الكهوف (@OCET_Oman) September 16, 2021
یہ کنواں نما غار ’فوجیت‘ کے مقام پر مہرہ گورنری کے دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ہے۔ یہ شاہراہ شحن اور الغیضہ شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ غار اس علاقے کا اہم لینڈ مارک ہے جسے مصنوعی سیاروں سے بھی دیکھا گیا ہے۔
سطح زمین پراس غار کا دھانہ 30 میٹر دائرے کی شکل میں ہے۔ یہ پہاڑی چٹانوں کے درمیان واقع ہے۔ اس اس کے اطراف میں پائے جانے والے پہاڑ میں بیشتر چونے کے پتھر ہیں۔ اطراف سے پانی کی کئی نالیاں بھی اس میں گرتی ہیں۔
آنے والے وقتوں میں یہ غار اس علاقے کا اہم سیاحتی اور ماحولیاتی مقام بن سکتا ہے۔
-
جازان میں آبشاروں اور پہاڑی غاروں پر مشتمل پارک
سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کی الریث گورنری میں واقع ’ضال‘ پارک جبل القہر کے قلب میں ایک ایسا عالی شان قدرتی مقام ہے جس کی طرف سیاح دور دور سے کھچے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:غار سے انسانوں اورجانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے سائنس دانوں نے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت کی ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دھاری ... ایڈیٹر کی پسند -
اونچے پہاڑوں، الباحہ کی غاروں کی سیر ’’سمر سیزن‘‘ کا ناقابل فراموش تجربہ
سعودی عرب کے صحت افزا الباحہ ریجن میں واقع سروات پہاڑوں کے غار ان دنوں سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے ... مشرق وسطی