چھ ستمبر کو اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل ’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد ان میں سے چار قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا مگر اس کے باوجود سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
مفرور ہونے والے چھ میں سے چار قیدیوں کی گرفتاری کے بعد ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزید دو قیدیوں کی تلاش کے لیے دن رات سرچ آپریشن بھی ہو رہا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو ’کے اے این‘ نے جمعہ کو بتایا کہ جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے کھدائی کے اوزار کی پہلی تصاویر سامنے آئی ہے جب کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ قیدیوں نے چمچ کے ساتھ سرنگ کھودی تھی۔
ریڈیو نے بتایا کہ یہ اوزار قیدی محمود العارضہ کے وکیل نے ظاہر کیے۔ محمود العارضہ کو فرار کے بعد الناصرہ شہر سے پکڑ لیا گیا تھا۔
کھدائی کے لیے15 سینٹی میٹر لمبے قلم کا استعمال
تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ قیدیوں نے15 سینٹی میٹر لمبے قلم ا استعمال کیا جس کی نوک دھاتی ٹکڑے سے تیار کی گئی تھی جو کہ ایک ہینکرسے جڑی ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی کے’S‘ کی شکل کا ایک آلہ ہے جو کسی دھاتی برتن سے بنایا گیا ہے بھی کھدائی کے لیے استعمال کیا گیا۔
בלעדי: תמונות ראשונות של כלי החפירה ששימשו את המחבלים בבריחה מכלא גלבוע@moyshis https://t.co/7vRCECEN5U pic.twitter.com/zwioDSttcN
— כאן חדשות (@kann_news) September 17, 2021
یہ انکشاف محمود العارضہ نے دوران تفتیش کیا اور بتایا کہ اس نے سرنگ سے باہر نکلنے والے سوراخ کو کمرے میں اندر سے کھودا اور اکیلے یہ کام کیا۔ اس کے لیے اس نے لوہے کے اسکرو کا استعمال کیا جو ایک مضبوط آلہ ثابت ہوا۔ یہاں تک کہ وہ اسکرو لوہے کے اندر بھی گھس جاتا تھا۔
اس نے مزید بتایا کہ اس نے دھات کا ایک ٹکڑا استعمال کیا جو کہ وہ کمرے میں الماریوں میں سےلایا تھا تاکہ وہ گٹر کے سوراخ کو ڈھکنے والی لوہے کی چادر کو کاٹنے میں مدد کرے۔
باتھ روم کے سنک کے نیچے سرنگ
خیال رہے کہ شمالی اسرائیل میں واقع فول پروف سیکیورٹی والی جیل جلبوع سے قیدیوں کے فرار کا وقعہ 6 ستمبر سوموار کے روز پیش آیا۔ قیدیو نے ٹوائلٹ سنگ کے نیچے سرنگ کھود کر فرار کا راستہ بنایا۔
اسرائیلی حکام نے اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے مفروروں کی تلاش شروع کی۔
قیدیوں کو گرفتار کیا گیا
جمعہ کی شام اسرائیلی پولیس نے شمالی اسرائیل کے شہر ناصرہ میں جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔ یہ قیدی 48 سالہ یعقوب قادری اور45 سالہ محمود عبداللہ العارضہ تھے۔ وہ پچیس سال سے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلال ہیں۔
-
اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے مزید دو قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا
اسرائیلی فوج نے چھ ستمبر کو جلبوع جیل سے فرار ہونے والے مزید دو فلسطینی قیدیوں کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے 13 دن کے مسلسل تلاش آپریشن کے بعد ... مشرق وسطی -
مفرور فلسطینی قیدیوں کا معاملہ ، اسرائیلی پولیس کو ایک وڈیو مل گئی
گذشتہ پیر کو علی الصبح جلبوع کی اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ... بين الاقوامى -
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد غرب اردن میں نافذ کرفیو ہٹا دیا
اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چھ فلسطینی قیدیوں کے جلبوع جیل سے فرار کے بعد غرب اردن کے علاقوں میں ان کی تلاش کے لیے ... بين الاقوامى