.

سعودی عرب کی 5 گولڈ راؤنڈ چیمپیئنز کو میڈل جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فینسنگ فیڈریشن کے صدراحمد الصبان نے مملکت میں چیمپیئن شپ کی فاتح خواتین کا اعلان کرتے ہوئے انہیں میڈل جاری کیے ہیں۔

’عمومی اور 15 سال سے کم عمر‘ کے عنوان سے یہ مقابلہ مشرقی سعودی عرب کے علاقے الخبر میں شہزادہ سعود بن جلوی ہال میں الابیہ، سائبر اور الفویل کے تین عنوانات کے تحت منعقد ہوا۔

مقابلے میں پانچ سعودی لڑکیوں نے بڑی اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مقابلے میں پہلا ایوارڈ الحسنا الحماد نے جنرل سائبر برائے بالغان میں حاصل کیا۔

اس کے بعد لین الفواز نے جنرل فوائل چیمپئن شپ ، ندا عابد نے جنرل فوائل چیمپئن شپ ، آیا عمار 15 سال سے کم عمر فوائل آرمز چیمپئن شپ اور وضی الامیری نے 15 سال سے کم عمر کاابیہ چیمپئن شپ جیتا۔ مقابلے کے اختتام پر جیتنے والی خواتین کومیڈل پہنائے گئے۔

یہ ٹورنامنٹ اس وقت منعقد کیا گیا جب سعودی خواتین کی فینسنگ ٹیم نے گذشتہ جمعرات کو اپنا 10 روزہ ریہرسل کورس الخبر میں شہزادہ سعودی بن جلوی ہال میں مکمل کیا۔

کیمپ خواتین کی گولڈ راؤنڈ چیمپئن شپ "عمومی اور 15 سال سے کم عمر" کی تیاری کے لیے ضروری تربیت دی گئی۔ اس میں انتظامی عملے کی ارکان ملاك السلطان ،دعد المسفر، لجين هزازی اور أريج عابد علاوہ 60 کھلاڑیوں اور خواتین ریفری عملے کی شرکت تھی۔