سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا ہےکہ دارالحکومت الریاض کی ایک رہائشی کالونی سے دو لڑکیوں کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے ملزم کو مرکزی شاہراہ پر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت ایک ویڈیو میں کی گئی۔
في قبضة رجال الأمن .
— الأمن العام (@security_gov) September 18, 2021
#تم_القبض pic.twitter.com/suYV4euQ7y
اس کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کو اقامہ کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان پر زیرتعمیر عمارت سے سامان چوری کرنے کا بھی الزم عاید کیا گیا ہے۔
یمن سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو غیر قانونی طریقے سے رقوم جمع کرنے اور سرحدی سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا۔ ان کے قبضے سے 548,270 ہزار ریال کی رقم بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
ایک شامی کو جنسی ہراسانی کے اشاروں پر مشتمل ویڈیو نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ چار افراد کو آگ لگانے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔
-
سعودی عرب میں چٹانوں پرکندہ اونٹوں کے قریباً7000 سال پرانے نقش ونگارکی دریافت
سعودی عرب میں ایک نئی تحقیق کے مطابق اونٹوں اور گھوڑوں کے چٹانوں پر کندہ قریباً 7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی علما کا مملکت کی وحدت اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور
سعودی عرب کے متحد ہونے کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے خطبوں میں آئمہ کرام اور علما نے ملک کی وحدت اور قومی یکجہتی ... مشرق وسطی -
سعودی شہری نےایک لاکھ نوادرات جمع کر کے گھر میں میوزیم بنا لیا
سعودی عرب کے ایک مقامی شہری اور نوادرات کے شوقین سالم الحجوری نے تین عشروں کی شبانہ روز محنت ایک لاکھ سے زاید نوادرات جمع کی ہیں اور اب ان کے گھر میں ... ایڈیٹر کی پسند