سعودی عرب : 40 برس کی خدمات پر بھارتی ڈاکٹر جوڑے کا اعزاز و اکرام
سعودی عرب میں الجوف صوبے کے علاقے الاضارع میں مقامی لوگوں نے ایک بھارتی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی خدمات کو گراں قدر تسلیم کرتے ہوئے اس جوڑے کو اعزاز و اکرام سے نوازا۔ ڈاکٹر محمد سیف اللہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فرحت جہاں نے 40 برس علاقے کے طبی مرکز میں کام کیا۔
ملازمت کی مدت پوری کرنے والے مذکورہ ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھارتی جوڑے کو یادگاری تحائف ، شیلڈز اور نقد رقم پیش کی گئی۔
الاضارع کے ایک مقامی باشندے متعب الشمری نے بتایا کہ اس ڈاکٹر جوڑے نے ہمارے درمیان اخوت کے ساتھ زندگی گزاری۔ مقامی آبادی کو جب یہ معلوم ہوا کہ ڈاکٹر سیف اللہ اور ان کی اہلیہ نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو علاقہ مکینوں کو خیال آیا کہ ان کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے۔
-
سعودی عرب کی جانب سے تونس کو 5 آکسیجن جنریٹرز کا عطیہ
تونس نے سعودی عرب کی جانب سے بطور عطیہ دیے جانے والے 5 آکسیجن جنریٹرز ہفتے کی شام وصول کر لیے۔ یہ اقدام کرونا کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: ہراسانی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 22 ملزمان گرفتار
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا ہےکہ دارالحکومت الریاض کی ایک رہائشی کالونی سے دو لڑکیوں کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں چٹانوں پرکندہ اونٹوں کے قریباً7000 سال پرانے نقش ونگارکی دریافت
سعودی عرب میں ایک نئی تحقیق کے مطابق اونٹوں اور گھوڑوں کے چٹانوں پر کندہ قریباً 7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ... ایڈیٹر کی پسند