.

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طلبا کے لیے ’سکوٹر سروس‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جدہ کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے "سکوٹر" سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سروس کا مقصد طلباء کے وقت اور کوششوں کو نمایاں طور پر بچانا ہے اور انہیں یونیورسٹی کے اندر تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ باقی یونیورسٹیوں اور اداروں کو طلبا کی بہبود کے لیے اس طرح کے معیاری اقدامات کی ترغیب دینا ہے۔

یونیورسٹی میں سکوٹر ٹریک پیدل چلنے کے لیے بنائے گئے راستوں سے الگ اور جگہ پر بنایا جائے گا۔