.
عراق اور کاظمی

عراقی کردستان میں مسلح عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ محمد حسین باقری نے دھمکی دی ہے کہ عراقی کردستان میں مسلح کردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بات 'ایران انٹرنیشنل' نیوز چینل نے آج اتوار کے روز بتائی۔

چینل کے مطابق باقری نے عراقی کردستان اور بغداد حکومت کے ذمے داران پر زور دیا کہ وہ ان مسلح عناصر سے نمٹیں۔

مذکورہ چینل کے مطابق ان مسلح گروپوں کے ٹھکانوں کو گذشتہ دو ہفتوں میں کئی بار بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔