.

کرونا ویکسین کی رسائی آسان بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے عالمی ادارہ تجارت کے ذریعے کرونا ویکسن کی فراہمی آسان بنانے کی کوششوں کے ضمن میں عالمی برادری کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی ’انٹیلی لیکچوئل پرارٹی‘ اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اپنے دانشورانہ املاک کے حقوق اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں کویڈ 19 ویکسین تک رسائی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اتھارٹی نے بیان میں وضاحت کی کہ یہ عالمی مساعی میں حصہ لینا مملکت کی کرونا وائرس سے لڑنے کی کوششوں کا حصہ ہے کیونکہ مملکت وبائی امراض کے اثرات پر قابو پانے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ،ویکسین تک رسائی کو آسان بناتی تمام لوگوں تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کوششوں میں سب سے نمایاں بین الاقوامی معاہدوں اور دانشورانہ املاک سے متعلق معاہدوں کے ساتھ سعودی عرب کی وابستگی ہے جن میں سب سے اہم کمرشل پہلوؤں پر دانشورانہ املاک کے حقوق کا معاہدہ ہے۔