.

عراق: کربلا کے زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی انٹیلی جنس کے ایک اعلان کے مطابق کل ہفتے کو علی الصبح کربلا کے زائرین کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔

انٹیلی جنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بابل صوبے کے شمال میں دو بارودی بیلٹیں اور ایک دھماکا خیز آلہ ضبط کر لیا گیا۔ یہ تمام اشیاء کربلا شہر کا رخ کرنے والے زائرین کو دھماکوں کا نشانہ بنانے کے واسطے تیار کی گئی تھیں۔

انٹیلی جنس کے مطابق وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے لیے زائرین کے راستے کو محفوظ بنانے کے واسطے کوششیں جاری ہیں۔