اماراتی مصنفہ عائشہ سلطان کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی مصنفہ ، صحافی ، نقاد اور عرب پریس ایوارڈ کی بورڈ ممبر عائشہ سلطان 24 سال قبل البیان اخبار میں اپنی روزانہ کی تحریر کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ انہوں نےسنہ 1997-2004 کے درمیان پریس بورڈ کے ثقافتی شعبے کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔

عائشہ سلطان نے 2004 میں دبئی ٹی وی میں سیاسی پروگراموں کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا شروع کیا۔ وہ امارات رائٹرز یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وائس چیئرپرسن ، امارات ایسوسی ایشن برائے انسانی حقوق کی نائب صدر اور ایمریٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی رُکن ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔ ان میں ’موسم سرما کی کہانیاں‘ سفر اور شہروں کےحاشیے،اور خوش گواردیاں جیسی کتابیں زیادہ مشہور ہوئیں۔

کم عمری میں عائشہ دبئی کے سمندر کے قریب ہونے کی بدولت مختلف سمتوں میں چلنے والی چھوٹی کشتیوں کے بارے میں سوچتی۔ جب وہ چھوٹی تھی تو وہ سوچتی کہ یہ کشتیاں کہاں جاتی ہیں اور ان کی دوسری منزل کہاں ہے؟۔ جب بڑی ہوئی تو اس کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ یہ بحری جہاز کس منزل کے مسافر ہیں؟ وہاں اس نے خود ہی ان کی منزل کی تلاش شروع کی اور قاہرہ اور پیرس جیسے شہروں کے سمندری سفر کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں