شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور ’یو این‘ رابطہ کار کے درمیان یمن میں امدادی سرگرمیوں پر بات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹرین کے جنرل سپر وائزر اور شاہی دربار کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے اتوارکو ریاض میں مرکز کے ہیڈ کوارٹر میں یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کےکوآرڈینیٹر ولیم ڈیوڈ گریسلی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے یمن میں انسانی صورت حال اور امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ مشکل انسانی بحران سے گذرنے والی برادر یمنی عوام کے مصائب کو دور کیا جا سکے۔

Advertisement

انہوں نے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر کا اظہار کیا اور یمن میں مرکز کے اہم پیشہ وارانہ اور نمایاں کردار کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں