سعودی عرب کے علاقے تبوک میں سوڈان کی ایک خاتون میڈیکل ڈاکٹر اس کے شوہرنے مبینہ طورپر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تبوک میں ایک خاتون سوڈانی ڈاکٹر کو اس کے شوہر نے چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔