سعودی آرٹسٹ کا ’ادراکی آرٹ اسٹائل‘ میں ولی عہد کو پینٹنگ کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے ایک آرٹسٹ نے ادراکی آرٹ اسٹائل کی منفرد پینٹنگ تیار کرکے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اپنے بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی آرٹسٹ نے ولی عہد کی پورٹریٹ کی تیاری کے لیے قومی دن کے موقعے پر ادارکی آرٹ [Perceptual Art] کا استعمال کیا۔ نالج مینجمنٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرعبدالرحمان العجمی نےبتایا کہ ادراکی آرٹ سٹائل کا استعمال کرتے ہوئے ولی عہد کی منفرد پورٹریٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ پینٹنگ سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقعے پر تیار کی ہے۔

Advertisement

العجمی نے وضاحت کی کہ پینٹنگ 244 سینٹی میٹرلمبی، 200 سینٹی میٹراونچی اور 122سینٹر میٹر چوڑی ہے۔اس میں 91 کالم شامل ہیں جو مملکت کی وحدت کے اکانوےبرسوں کی تعداد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اسے 9.1 میٹر مناسب ویونگ پوائنٹ کے ڈیزائن کے مطابق تیار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آرٹ ورک انجینیر احمد الہندی کی کامیاب کوشش کا نتیجہ ہے جس میں’ Perceptual Art‘ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا فن ہے جس میں بصری محرکات اور ان کی ذاتی تفہیم کے درمیان پیچیدہ تعلق کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں