سعودی بری فوج کا دستہ چار ملکی مشقوں میں شرکت کے لیے یونان پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی بری افواج کی فورس کل پیر کے روز یونان پہنچ گئی جہاں وہ یونان کی اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ خصوصی کارروائیوں کی مشقوں میں شریک ہو گی۔ سعودی دستہ چھاتا بردار اور اسپیشل سیکورٹی فورسز کے یونٹوں پر مشتمل ہے۔ مشقوں کا آغاز آج سے ہو گا اور اس میں میزبان یونان کے علاوہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر کی فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پیر کے روز سعودی فورسز کا استقبال سعودی بری افواج کے لیے مشقوں کے ذمے دار افسر کرنل خالد عبداللہ العلیان اور ایتھنز میں سعودی سفارت خانے میں عسکری رابطے کے افسر لیفٹننٹ کرنل راشد بن عبدالعزیز العبودی نے کیا۔

مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے بیچ مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا، تجربے کے تبادلہ اور خطے میں علاقائی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے لڑائی کے سلسلے میں ہمہ وقت تیاری کی سطح کو بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں