سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے "ليلة وطن" (وطن کی رات) کے نام سے ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ تین راتوں پر مشتمل ہو گا۔ ایونٹ کا انعقاد 23 ، 24 اور 25 ستمبر کو ریاض میں کنگ فہد کلچرل سینٹر کے اسٹیج پر ہو گا۔ اس پروگرام میں معروف سعودی گلوکار راشد الماجد، ماجد المہندس، اصیل ابو بکر سالم اور دالیا مبارک اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
سعودی قومی دن کی مناسبت سے اس ایونٹ کا انتظام "MBC" نیٹ ورک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کی سرپرستی حاصل ہے۔ اتھارٹی کی سرپرستی میں متعدد پروگراموں کا انعقاد ہو گا۔
جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے اعلان کے مطابق تمام شہری پلاٹینیم ویب سائٹ پر جا کر لیلة وطن نائٹ پروگرام کے ٹکٹ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 82 ریال سے شروع ہو رہی ہے۔