سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے علاقوں کی بلدیات کے تعاون سے 91 ویں قومی دن کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ مملکت کا قومی دن جمعرات کو پورے قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ مملکت کے قومی دن پرمختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان میں کئی شہروں میں انٹرایکٹو شوز اور عوامی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔ قومی دن کے لیے ’یہ ہمارا گھر ہے‘ کا سلوگن اختیار کیا جائے گا۔
قومی دن کے موقعے پردارالحکومت الریاض کی فضا میں ایئر شوز کے دلکش مناظر دیکھے جائیں گے۔ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق چار بجے الریاض میں شمالی صنعتی عمارت کے قریب سعودی فالکنز ٹیم ، سعودی فائٹرز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے ایئر شو کا مظاہر ہوگا۔
مقامی وقت کے مطابق رات نوبجے مملکت کے13 شہروں میں قومی دن کی مناسبت سے آتش بازی کے مظاہرے ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ الریاض میں کئی آرٹ سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گیْ جمعرات کی رات 8:00 بجے ریاض کے شاہ فہد کلچرل تھیٹر میں نامور گلوکار محفل موسیقی میں موسیقی کا جادو جگائیں گے اس کے علاوہ متعدد ثقافتی سرگرمیاں اور قومی پینٹنگز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔
مملکت کے 91 ویں قومی دن کے موقعے پرگلیوں اور بازاروں کوپرچموں،جھنڈیوں اور سبز بتیوں سے سجایا جائے گا۔ اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات پر چراغاں کر کے انہیں روشن کیا جائے گا۔

میوزیکل شو اور فوجی پریڈ
سعودی وزارت داخلہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے الریاض کے سامنے ایک گھنٹہ طویل فوجی پریڈ کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ فوجی پریڈ اس اعتبار سے اہم ہوگی کیونکہ اس میں پہلی بار خواتین بھی حصہ لیں گی۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیراستعمال رہنے والی اشیا پر مشتمل ایک ہولڈنگز میوزیم اور نمائش کا اہتمام کیاجائے گا۔
نمائش میں سعودی عرب کی رائل گارڈ کے خصوصی دستوں کی تاریخ اور مختلف فرمانراؤں کے ادوار میں استعمال ہونے والی پرانی گاڑیوںکی بھی نمائش کی جائے گی۔ ہارس شوز اور موسیقی بینڈ کے ایونٹ جمعرات چار بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہیں گے۔
مغربی علاقہ
جدہ سیکرٹریٹ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے کمیونٹی سروس انجینیر سعید بن علی القرنی نے بتایا کہ دو دن تک جدہ کے رہائشی اور زائرین لوک آرٹس ، بچوں کے مقابلوں اور سیر تفریح اور شاہ عبدالعزیز ثقافتی مرکز میں ہونے والی تقریبات سے لطف اندوز ہوں گے۔

الساریہ اسکوائر میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ایک دیوار کو آرٹ پینٹنگ کی شکل جائے گی۔
القرنی نے وضاحت کی کہ بلدیہ شہزادہ سلطان اسٹریٹ پر "فائر بال" اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ منعقد کرے گی جس میں آرٹ اور اسپورٹس اسٹارز کے گروپ شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 50 سائیکل سواروں سوار شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی دن کی مناسبت سے ترتیب دی گئی سرگرمیوں میں البرام ایسوسی ایشن اور ایک تجارتی کمپنی کے تعاون سے الیماما واک وے، کھور پارک ، پرنس نایف شاہراہ اور شہزادہ فیصل بن فہد واک وے میں شجرکاری اور سبزے کو فروغ دینے کے لیے دو اقدامات شروع کیے جائیں گے۔
مشرقی علاقوں کی سرگرمیاں
مشرقی علاقے کے متعلقہ حکام نے 91 واں سعودی قومی دن کے موقعے پر متعدد تقرینات کی تیاریاں شروع ک ہیں۔ مملکت کے مشرقی علاقے کی سڑکوں کو جھنڈوں اور سبز بتیوں سے سجایا جائے گا۔
دمام میں قدیم شاہی محل ، ظہران میں شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ، "اثرا" اور مشرقی صوبے میں بہت سے آثار قدیمہ کی یادگاریں اور جمالیاتی نمونوں کو سجایا جائے گا اور ان پر چراغاں کیا جائے گا۔
مشرقی گورنری میں قومی دون کے موقعے پرمتعدد محافل موسیقی، پرانے کار شوز اور قومی دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائے۔ اس کے علاوہ شہریوں اور غیرملکی شہریوں میں 5000 سے زائد تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔
-
تائیکوانڈو کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے دو ننھے سعودی چیمپییئن
سعودی عرب میں کھیلوں کے شائقین کے لیے امریکا سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دو کم عمربچوں نے تائیکوانڈو کا مقابلہ ... مشرق وسطی -
سعودی فوٹو گرافر نے پرندوں کی دنیا کے جادوئی مناظر کیسے محفوظ کیے؟
سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر نے فوٹو گرافی کے میدان میں اپنی مہارت کو پرندوں کی تصاویر اور ان کے جادوئی مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے فوٹو گرافی ... صفحة اول -
سعودی عرب : قومی دن کی مناسبت سے خصوصی محفلِ موسیقی
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے "ليلة وطن" (وطن کی رات) کے نام سے ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ تین راتوں پر مشتمل ہو گا۔ ایونٹ ... مشرق وسطی