مسجد حرام میں ایام بیض کے 1000روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں ایام بیض کے ایک ہزار روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ روزہ داروں کی افطاری کے لیے دی جانے والی یہ سروس مسجد حرام کے قالینوں کو صاف کرنے اور ایام بیض کے دوران زائرین کو ہرممکن آسانی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مسجد حرام میں روزہ داروں کے امور کے لیے قائم یونٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ الحجیلی نے ایام بیض کے دوران روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کرنے کو اپنے لیے باعث سعادت قراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایام بیض کے دوران امور حرمین کی طرف سے 1000 روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 30 رضار کاروں کو ذمہ داری سونپی گئی جنہوں نے مسجد حرام میں ایام بیض کے روزہ داروں میں کھجور کے 2 ہزار پیکٹ اور افطاری کا دیگر سامان تقسیم کیا۔

خیال رہے کہ ہراسلامی مہینے کی 13،14 اور 15 تاریخوں کو’ایام بیض‘ کہا جاتا ہے۔ شوال کے سوا دیگر مہینوں کی ان تاریخوں میں روزہ رکھنا سنت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں