.

قومی دن پربرج الخلیفہ سعودی عرب کے قومی پرچم کے رنگ میں تبدیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقعے پردبئی کے لینڈ مارک کہلانے والا برج الخلیفہ سعودی پرچم کی روشنیوں کے ساتھ منور ہوگیا۔

برج الخلیفہ کا سعودی پرچم کے رنگ میں تبدیل ہونا مملکت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی گہرائی کاعکاس ہے۔ اماراتی اخبار البیان نے قومی دن پر تہنیتی پیغام میں لکھا کہ ہمیشہ کی طرح سعودی عرب کی مملکت اور اس کی قیادت خیریت، عزت وافتخار اور محفوظ و مامون رہے‘۔

منگل کے روز ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان نے مملکت کے 91 ویں قومی دن پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارک باد دی اور مُملکت کی مزید ترقی کی خواہش کا ااظہار کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہاکہ "میں 91 ویں قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کابھی اظہار کیا۔