وڈیو : نادر نوعیت کے مرض میں مبتلا بھائیوں کی بینائی واپس آنے پر والد آب دیدہ
سعودی عرب میں وزارت اطلاعات و ذرائع ابلاغ کے زیر انتظام "کمیونی کیشن سینٹر فار جوائنٹ میڈیا ورک" کی جانب سے منگل کے روز ایک متاثر کن وڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے۔ وڈیو کا دورانیہ 5 منٹ ہے۔ اس میں دو سعودی بھائیوں کے کامیاب آپریشن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ دونوں بھائی اسامہ الزائدی اور عبدالكريم الزائدی آنکھوں کے ایک نادر نوعیت کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس مرض کے سبب وہ بینائی سے تقریبا محروم تھے۔
ریاض میں KING KHALED EYE SPECIALIST HOSPITAL کے ڈاکٹر سلیمان السلیمان کے مطابق دونوں بھائیوں کی تشخیص پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ "RBE65" جین میں تغیر کا شکار ہیں۔ اس کے سبب دھیمی روشنی میں رؤیت میں اس حد تک کمی ہو جاتی ہے گویا کہ انسان نابینا ہو۔
قصة نجاح ملهمة لعودة نعمة البصر لشابين. وهذه أحد المنجزات الوطنية، والتي تجعلنا نزداد فخرًا بقيادتنا وبالكوادر الطبية #السعودية.
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) September 21, 2021
شكر وامتنان لزملائي المبدعين في مستشفى الملك خالد التخصصي للعيون @kkeshksa. https://t.co/NuXKitbsDg
ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ 2017ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات ظاہر ہوئی کہ اس مرض کا علاج محفوظ ہے۔ بعد ازاں 2019ء میں یہ علاج سعودی عرب میں میسر آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرض میں ایک آنکھ کے علاج کی قیمت 15 لاکھ ریال (6.5 کروڑ روپے) ہے۔
بچوں کے والد حمد الزائدی کے مطابق جب کنگ خالد آئی اسپیشلسٹ ہاسپٹل نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کے بیٹوں کا علاج ممکن ہے تو وہ ان کی زندگی کا خوب صورت ترین لمحہ تھا۔
دوسری جانب سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے باور کرایا کہ دونوں بھائیوں کی بینائی کی نعمت لوٹ آنا کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔ یہ طب کے شعبے میں مملکت کے تربیت یافتہ ماہر عملے اور ملک و قوم کے لیے باعث فخر پیش رفت ہے۔