کرونا ویکسین سے انکاری کیمپ میں فریب خوردہ اور مخالفین باقی رہ گئے:سعودی سکریٹری صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے کیمپ میں اب فریب خوردہ یا مخالف و معاند افراد کے سوا کوئی باقی نہیں رہا۔

عسیری نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "اگر ویکسین کا مقصد غریبوں کی نسل کشی تھا جیسا کہ دعوی کیا جاتا ہے تو پھر امیر ممالک نے خود کو ترجیح کیوں دی اور افریقا کو کرونا سے لڑنے کے واسطے چھوڑ دیا۔

سعودی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کرونا وائرس کے 63 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی، 6 متاثرین دنیا سے رخصت ہو گئے اور 71 مریض شفایاب ہوئے۔ اس وقت کرونا کے فعال کیسوں کی تعداد 2343 ہے جن میں سے 339 کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی عرب میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 546612 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 535602 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک اس وبائی مرض کے سبب 8667 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں