.

تبوک : سعودی سیکورٹی اہل کار کو کچلنے کی کوشش کرنے والا یمنی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے تبوک میں پولیس نے ایک غیر ملکی مقیم کو حراست میں لے لیا۔ مذکورہ شخص گاڑی سے روندنے کی کوشش کے واقعے کے دوران میں بھاگ رہا تھا۔

تبوک صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کرنل خالد الغبان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یمنی شہریت کے حامل غیر ملکی مقیم کو حراست میں لے لیا۔ اس شخص نے ایک مرکزی شاہراہ پر ایک سیکورٹی اہل کار کو روندنے کی کوشش کی جب وہ ٹریفک کنٹرول کر رہا تھا۔

الغبان نے واضح کیا کہ ملزم کے خلاف نظام کے تحت اولین اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ پبلک پراسیکیوشن کو اطلاع کر دی گئی ہے۔