.

سعودی عرب: طائف میں 'السنابل' عوامی پارک کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ضلع طائف میں ایک نئے پارک "حدیقۃ السنابل" کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پارک کا رقبہ 1.7 لاکھ مربع میٹر ہے اور اس کا افتتاح ضلع کے سکریٹری ناصر السبیعی نے مملکت کے قومی دن کے حوالے سے سرگرمیوں کے ضمن میں کیا۔

ضلع کے ایک اعلی عہدے دار ڈاکٹر احمد القثامی کے مطابق السنابل پارک بلدیاتی خدمات کے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا حصہ ہے۔ اس پیکج کا مقصد طائف کے شہری منظر کو بہتر بنانا اور عوامی مقامات کو ترقی دے کر عالمی معیار تک پہنچانا ہے۔

السنابل پارک

پارک کے مجموعی رقبے (1.7 لاکھ مربع میٹر) میں سے 35 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو سرسبز رکھا گیا ہے۔ اس میں پھول، درخت، چھتریاں، بینچیں، کرسیاں، زینت کے اجسام اور رات میں روشنی کے پول شامل ہیں۔